Aurat Ko Dekhne Ka Hukm (Urdu)
*بسم اللّٰه الرّحمٰن الرّحيم*
*صلی ﷲ تعالیٰ علی النّبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلّم*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*عورت کو دیکھنے کا حکم*
*عورت کو دیکھنے کا حکم*
*1) عورت کا چہرہ اگرچہ عورت نہیں مگر فتنے کے خوف کے سبب غیر محرم کے سامنے منہ کھولنا ( عورت کو ) منع ہے، اسی طرح اس ( عورت کے چہرے ) کی طرف نظر کرنا غیر محرم کے لئے جائز نہیں۔*
( بہارِ شریعت ج ۱ حصہ ٣ ص٤٨٤، مسئلہ ٣٤، مکتبۃ المدینہ )
*2) عورت کے باقی اعضاء، مثلاً سر کے بال یا گلے یا کلائیوں یعنی ہاتھ اور کہنی کے بیچ کے کسی حصے کی طرف دیکھنا بھی حرام ہے۔*
( ملخصا فتاویٰ رضویہ جدید، ج ٢٢ ص ٢٤٥ مسئلہ ١١٠, رضا فاؤنڈیشن لاہور )
( ملخصا بہارِ شریعت ج ۱ حصہ ٣ ص ٤٨١، مسئلہ ٢٢ - ص ٤٨٢ مسئلہ ٢٩ - ص ٤٨٣ مسئلہ ٣٣، مکتبۃ المدینہ۔ )
( ملخصا بہارِ شریعت ج ۱ حصہ ٣ ص ٤٨١، مسئلہ ٢٢ - ص ٤٨٢ مسئلہ ٢٩ - ص ٤٨٣ مسئلہ ٣٣، مکتبۃ المدینہ۔ )
*3) دبیز ( موٹا ) کپڑا، جس سے بدن کا رنگ نہ چمکتا ہو، مگر بدن سے بلکل ایسا چپکا ہوا ہے کہ دیکھنے سے عضو کی ہیأت ( یعنی جسم کے کسی حصے کی گولائی ) معلوم ہوتی ہے، ایسے کپڑے سے نماز ہوجائےگی، مگر اس عضو ( اس جسم کے حصے ) کی طرف دوسروں کو نگاہ کرنا ( دیکھنا ) جائز نہیں۔*
( ملخصا بہار شریعت ج ١ حصہ ٣ ص ٤٨٠، مسئلہ ١٧ )
*4) گانا بجانا، عورت کی تصویر اور عورت کی آواز، جس طرح ٹیوی کے بغیر دیکھنا اور سننا ناجائز ہے، اسی طرح ٹی.وی پر پر دیکھنا اور سننا بھی ناجائز ہے۔*
( وقار الفتاوی، ج ٢ ص ٥١٩، بزم وقار الدین، مدنی مدرسہ ضیاء القرآن، کراچی )
*5) اگر پانی کے کنارے پر کوئی عورت کھڑی ہو اور پانی میں اس کا عکس نظر آرہا ہو، اس عکس کو اجنبی مرد نہیں دیکھ سکتا۔*
*لہٰذا اگر ٹیوی پر عورت کا عکس نظر آۓ یا گانا بجانا ہو تو دیکھنا ناجائز ہے۔*
*لہٰذا اگر ٹیوی پر عورت کا عکس نظر آۓ یا گانا بجانا ہو تو دیکھنا ناجائز ہے۔*
( وقار الفتاوی، ج ٢ ص ٥١٠ - ٥١١ )
( جو حکم ٹیوی کا ہے وہی موبائل اسکرین کا کہ جو چیز اس میں دیکھنا حرام وہ اس میں دیکھنا بھی حرام۔ )
Comments
Post a Comment