Jhoote Mazaron Ka Hukm (Urdu)

*بسم اللّٰه الرّحمٰن الرّحيم*

*صلّى اللّٰه على النّبىّ الاُمّىّ وآلهٖ صلّى اللّٰه عليه وسلّم*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*چھوٹے مزاروں کا حکم*

*١) سوال :*

کسی ولی ﷲ کا مزار شریف فرضی بنانا اور اس پر چادر وغیرہ چھڑھانا، اور اس پر فاتحہ پڑھنا اور اصل مزار کا سا ادب ولحاظ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر کوئی مرشد اپنے مریدوں کے واسطے بنانے اپنے مرضی مزار کے خواب میں اجازت دے تو وہ قول مقبول ہوگا یا نہیں؟

*الجواب:*
( *اعلیٰ حضرت عليه رحمة ربّ العزّت فرماتے ہیں* )

*فرضی مزار بنانا اور اس کے ساتھ اصل سا معاملہ کرنا ناجائز و بدعت ہے اور خواب کی بات خلافِ شرع ( یعنی گناہ والے ) امور ( کاموں ) میں مَسْمُوْع ( قبول ) نہیں ہوسکتی۔*

( فتاوى رضويہ ج ٩ ص ٤٢٦ مسئلہ ١٣٣ )

--------
*٢) سوال :*

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پیرانِ پیر رحمۃ ﷲ علیہ کے نام سے بعض جگہ مزار بنالیا گیا ہے بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ان کے مزار کی اینٹ دفن ہے۔ اس مزار میں ایسی جگہ جاکر عرس کرنا ،چادر چڑھا کیسا ہے؟ وہ قابل تعظیم ہے یا نہیں؟

*الجواب:*
( *اعلیٰ حضرت عليه رحمة ربّ العزّت فرماتے ہیں* )

*جھوٹا مزار بنانا اور اس کی تعظیم جائز نہیں۔*

( فتاوى رضويہ ج ٩ ص ٤٢٨ مسئلہ ١٣٦ )


-------

*اور ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :*

*قبر بلا مقبور* ( مصنوعی مزار ) *کی طرف بلانا اور اس کے لئے وہ افعال* ( جو اصلی مزار کے ساتھ کۓ جاتے ہیں ) *کرانا گناہ ہے، اور جبکہ وہ* ( مصنوعی مزار بنا کر اس کے ساتھ اصل کا معاملہ کرانے والا جب ) *اس پر مُصّر ہے* ( یعنی کرانے والا اس پر اڑا ہو ہے ) *اور با اعلان اسے کررہا ہے تو فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ اور* ( اس کے پیچھے نماز پڑھے تو ) *پھیرنی واجب ۔ اس جلسہ* ( یعنی مجلس ) *زیارت قبر بے مقبور میں شرکت جائز نہیں، زید کے اس معاملہ سے جو خوش ہیں خصوصًا وہ جو مُمِدّ و مُعَاوِن* ( یعنی وہ جو اس کام میں اس کرنے والے کی مدد اور حمایت ( Support ) کر رہے ) *ہیں سب گنہگار و فاسق ہیں قال اللہ تعالٰی (‌ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :*
*وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪۔*
*( المائده ٦ )*
*گناہ اور زیادتی پر ایك دوسرے کی مدد نہ کرو۔*

*بلکہ وہ بھی* ( گنہگار ہے ) *جو باوصفِ قدرت* ( یعنی روکنے کی قدرت رکھنے کے باوجود ) *ساکت* ( یعنی خاموش ) *ہے، قال اللہ تعالٰی ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) :*

*کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوْنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئْسَ مَا کَانُوۡا یَفْعَلُوۡنَ ﴿۷۹﴾۔*
*( المائده ٧٩ )*

*وہ برے کام سے ایك دوسرے کو روکتے نہ تھے، کیا ہی برا کام وہ کرتے تھے ۔(ت)*

( فتاوى رضويہ ج ٩ ص ٤٢٧ مسئلہ ١٣٥ )

-------


*یاد رہیں! کے فرضی مزار کی زیارت اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دور کے پہلے اور بعد کے علماء بھی ناجائز بتاتے ہیں* چنانچہ ( یہاں صرف ایک بزرگ کا ذکر کیا جائیگا )،
*شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بھی فرضی مزار کی زیارت کا حکم ناجائز بتایا۔*
( فتاویٰ عزیزیہ ص ١٩٥ ایچ ایم سعید کمپنی )

شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ اعلی حضرت رحمة اللّٰه تعالى عليه کے دور سے تقریباً سو (١٠٠) سال پہلے کے بزرگ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Kya Bukhari Shareef Me Saari Ahadees Sahi Hai ? Sihah Sitta Ka Kay Matlab Hai ? (Roman Urdu)

Tauba Ke Sharait, Tauba Ke Rukh, Haqqul Abd Ke Talaf Hone Par Tauba, Gunah Par Qaaim Rehkar Taubah Ka Hukm, Poshida Gunaah Ki Taubah, Elaaniyah Gunaah Ki Taubah, Jo Kisi Ko Hidayat Ki Taraf Bulaye Uska Sawaab, Tableegh Ka Sawaab, Neki Ki Dawat Ki Fazilat, Burayi Ki Dawat Ki Mazammat

Ala Hazrat, Urse Ala Hazrat, Shaane Imam Ahmad Raza, Tazkira We Imaam Ahmad Raza, Ala Hazrat Ka Zikre Khair