Islaam Ki Khubion Me Se Hai Ke Jo Nafa Na De Use Chod De (Urdu)
*بسم اللّٰه الرّحمٰن الرّحيم*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*نبی پاک صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا :*
*انسان کے اسلام کی خوبیوں میں سے ایک چھوڑ دینا ہے اس کا جو اسے نفع نہ دے۔*
( مؤطا امام مالك حديث ١٦٣٨ )
*حدیث شریف کی تشریح :*
*یعنی کامل مسلمان وہ ہے جو ایسے کلام ایسے کام ایسی حرکات و سکنات سے بچے جو اس کے لیے دین یا دنیا میں مفید نہ ہوں، وہ کام یا کلام کرے جو اسے یا دنیا میں مفید ہو یا آخرت میں۔*
*ایک بزرگ کسی محل پر گزرے مالک سے پوچھا کہ تو نے یہ مکان کب بنایا ہے فورًا بولے کہ میں نے یہ کلام بے فائدہ کیا اس کے کفارہ میں ایک سال روزے رکھے۔*
( مرآۃ المناجیح، ج ٦، ص ٣٦٨، شرح حديث ٤٨٣٩ )
Comments
Post a Comment