Qurani Aayat Likh Kar Taqseem Kari Warna Nuqsaan Hoga ? Aise Card Taqseem Karne Ka Hukm ? Kya Ye Kaam Na Karne Se Nuqsaan Hogi ? (Urdu)
مسئلہ ۱۶۸: از بریلی لال کورتی بازار مرسلہ نیاز احمد اینڈ سنس ۴ رجب المرجب
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،،ہمارے پاس ہمیشہ ذیل کے مضمون کے کارڈ آتے ہیں اھدنا الصراط المستقیم صراط، انعمت۔اس کے علاوہ اور مضمون کے بھی دیتے ہیں اور لکھا ہوتاہے؟ یا۱۱ مرتبہ لکھ کر مختلف لوگوں کو تقسیم کرو ورنہ نقصان ہوگا۔مہربانی فرماکر تحریر فرمائیں کہ کیا کرنا چاہئے؟ والسلام
الجواب:
یہ محض بے اصل بات ہے اس پر عمل نہ کیجئے ناحق تضیع مال ہے اور وہ دھکمی غلط باطل ہے،ان کارڈوں پر خدا ترس لوگ آیات کریمہ لکھتے ہیں کہ ان کی نو نقلیں کرکے بھیجو حالانکہ وہ بے وضو بلکہ جنب کو کفار کے ہاتھ میں آتی ہیں اور زمین پر رکھ کر ان پر ڈاك کہ مہریں لگائی جاتی ہے۔قرآن عظیم کی اس بے ادبی کا وبال ان لکھنے والوں پر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
( فتاویٰ رضویہ ج ٢٣ ص ٤٠٥، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔ )
Comments
Post a Comment