Posts

Showing posts from February, 2023

Maulana Saqib Raza Mustafai Sahab Ki Video Par Tabsara

Image
  "کاش اگر میری ماں زندہ ہوتی" امام بیہقی رحمہ اللہ نے، طلق بن علی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اگر میں اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پاؤں جب کہ میں عشاء کی نماز میں ہوں اور میں سورۂ فاتحہ پڑھ چکا ہوں پھر وہ مجھے یا محمد کہہ کر پکاریں تو میں ان کو لبیک کے ساتھ جواب دوں۔ ( امام بیہقی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ ) ( شعب الایمان، ج 10، ص 284، الحدیث : 7497، مکتبۂ رشد۔ ) ( ترجمہ از : در منثور مترجم، ج 4، ص 459، زیر تفسیر سورۂ بنی اسرائیل، آیت : 24، ضیاء القرآن پبلیکیشنز، لاہور۔ ) اس روایت کو امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے موضوعات میں شامل کردیا۔ ( کتاب الموضوعات، ج 3، ص ٨٥، کتاب البر، باب بر الوالدین، المدينة المنورة۔ ) جس پر امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے فقط اتنا فرمایا کہ : اس کو امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔ ( اللآلی المصنوعة، ج ٢، ص 295، دار المعرفة، بیروت۔ ) اس کی مثل کسی دوسری روایت کا ذکر امام سیوطی نے نہ فرمایا، یہاں تک کے نیچے بیان کردہ حوالہ "الحاوی للفتاوی" میں بھی امام سیوطی نے بعینہ اوپر والے ال...