Sitaron Jitni Nekiyan, Ek Riwayat Ke Hawale Se Muhaddiseen Ki Aara
ہمارے یہاں ایک روایت یہ سنائی جاتی ہے کہ : حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کا سر مبارک ایک چاندنی رات میری گود میں تھا، بولی یا رسول اللہ ﷺ کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے تاروں کے برابر ہوں گی فرمایا : ہاں، وہ عمر ہیں، میں بولی تو جناب ابو بکر کی نیکیاں کہاں گئیں، فرمایا کہ عمر کی ساری نیکیاں ابو بکر کی نیکیوں میں سے ایک نیکی کی طرح ہیں۔ ( مشکوۃ المصابیح، رقم : 6068. ) یہ روایت کچھ الفاظ کے فرق کے ساتھ متعدد کتب میں مذکور ہے، اس حوالے سے محدثین کا کلام ملاحظہ ہو : 1) خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تاریخ میں اس روایت کے ایک راوی کے تعارف میں فرمایا کہ بُرَیہ بن محمد بُرَیہ۔۔۔اسماعیل بن محمد صَفّار سے باطل، منگھڑت احادیث اس نے بیان کی۔ پھر آگے اسی اوپر والی رویت کو خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے بیان کیا۔ ( تاریخ بغداد، ج 7، ص 643، رقم : 3531 ( بُرَیہ )، دار الغرب الاسلامی، بیروت. ) 2) علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ اس کو اپنی کتاب میں نقل کرکے فرماتے ہیں کہ : اس روایت کے ساری راوی ثقہ ہے، بُرَیہ کے علاوہ۔ پھر آگے خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا ک...


































Comments
Post a Comment