Posts

Showing posts from January, 2023

Ghairullah Ke Naam Ka Janwar Shirk ? Yaqoob Jamai Ko Jawab!!

 {Part 1} Video Me Kaha Jaaraha Hai Ke : "Hamare Nabi Ke Qabr Ka Sajdah Jayiz Nahi" 1) Is Se Inkaar Nahi Ke Ghairullah Ko Sajdah Jayiz Nahi, Kyunke Is Muamle Me Kayi Ahadees Maujood Hai, Jisme Saaf Saaf Ghairullah Ko Sajdah Karne Se Mana Kiya Gaya....Hamare Ulama Ne Kabhi Sajdah Karne Ko Jayiz Nahi Kaha, Khaas Kar Ala Hazrat Ke Jin Ki Wajah Se Ahle Sunnat Ko Barelvi Kaha Jaata Hai, Unhone Kayi Jagah Is Baat Ko Likkha Hai, Woh Farmaate Hai Ke :  2) Sajdah Kisi Qism Ka Shariate Muhammadiyah Me Ghaire Khuda Ke Liye Jayiz Nahi : Fatawa Razaviyyah Jild 22 Safha 413, Raza Foundation. 3) Ghair Ko Sajdah Bila Shubah Haram Hai : Fatawa Razaviyyah 22/412 FR. Deegar Mazaron Ki Baat Apni Jagah Woh To Madina Tayyiba Ke Muamle Me Ye Farmaate Hai Ke :  4) Rozaye Anwar Ka Tawaaf Karo Na Sajdah, Na Itna Jhukna Ke Rukoo Ke Barabar Ho, Rasoolullah ﷺ Ki Tazeem Un Ki Itat Me Hai. ( Fatawa Razaviyyah, Jild 10, Safha 776. ) ( Bahare Shariat 1/1228. ) Balke Is Masale Me Unhone, Ek Mukammal Risal...

Mafauqal Asbaab Madad Par Pesh Ki Gayi Riwayat Par Eteraz Ka Jawab!

 Allah Ke Nek Bandon Se Ma Fauqal Asbaab Madad Maangne Par Ye Hadees Pesh Ki Gayi : Hazrate Ibne Abbas رضى اللّٰه تعالى عنهما Bayaan Karte Hai Ke Rasoolullah ﷺ Ne Farmaaya : Kiraman Katibeen Ke Siwa Allah تعالی Ke Firishte Hai Jo Darakht Se Girne Waale Patton Ko Likh Lete Hai, Jab Tum Me Se Kisi Shakhs Ko Jangal Ki Sar Zameen Me Koyi Mushkil Pesh Aaye To Woh Ye Nida Kare : Ae Allah Ke Nek Bando Meri Madad Karo. ( Musnade Bazzar, Jild 11, Safha 181, Riwayat : 4922, Makatabaye Uloom O Hikam, Madina Muwwarah. ) Aur Kaha Ke : Is Hadees Ki Sanad Ko Imaam Ibne Hajar Asqalani Ne "Hasan" Qaraar Diya Hai. ( Al Fatuhaaturrabbaniyah, Jild 5, Safha 151, Dar Ihya, Berut. ) Allama Ibne Hajar Haisami Majmauuzawaid Me Is Riwayat Ke Tamaam Raviyon Ko Siqah Qaraar Dete Hai. ( Majmauuzawaid, Jild 10, Safha 138-139, Riwayat : 17104, Darul Kutubul Ilmiyah, Berut. ) Yahan Tak Ke Ghair Muqallideen Ke Modern Muhaddis Albani Bhi Silaislaye Ahadeese Zaeefah Me "Is" Hadees Ko Naql Karne Ke Ba...

Dawateislami Ki Post Me Ghalati Ki Nishandahi

Image
اس پوسٹ اور اس میں مذکور کتاب میں دعوت اسلامی والوں کی بے توجہی! پہلے امیج کے اور اس میں مذکور حوالے کے متعلق چند چیزیں ملاحظہ فرمائیں : 1) پہلے تو یہاں پیج نمبر اور جلد نمبر غلط لکھا گیا ہے۔ 2) یہ روایت "جہنم میں لے جانے والے اعمال" جلد 2، ص 552 پر یوں ہے : حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا : شراب سے بچو کیونکہ یہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ ( اس کے عربی الفاظ یہ ہے : اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهَا أُمُّ الْخَبَائِثِ ) اور اس کا حوالہ سنن نسائی کا ڈالا گیا ہے، حالانکہ "سنن نسائی، کتاب الاشربۃ، باب ٤٤ : "ذکرِ الآثام۔۔۔۔الخ" میں جو حدیث ہے اس میں صرف حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے فرمان کے طور پر یہ بیان ہے، الفاظ راوی کے یہ ہیں : سمعت عثمان رضى اللّٰه عنه یقول : اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّهَا أُمُّ الْخَبَائِثِ. ( مکمل حوالہ : سنن نسائی، کتاب الاشربۃ، باب ٤٤ : "ذکرِ الآثام۔۔۔۔الخ"، حدیث : ٥٦٦٦ & ٥٦٦٧، ص ١٢٣٧، الرسالہ، بیروت۔ ) تقریبا انہی الفاظ کے ساتھ روایت اسی "جہنم میں لے جانے والے اعمال" ج ٢، ص ٥٧٨ پر یوں ہے :  حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا : "ت...

Sitaron Jitni Nekiyan, Ek Riwayat Ke Hawale Se Muhaddiseen Ki Aara

Image
 ہمارے یہاں ایک روایت یہ سنائی جاتی ہے کہ :  حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کا سر مبارک ایک چاندنی رات میری گود میں تھا، بولی یا رسول اللہ ﷺ کیا کسی کی نیکیاں آسمان کے تاروں کے برابر ہوں گی فرمایا : ہاں، وہ عمر ہیں، میں بولی تو جناب ابو بکر کی نیکیاں کہاں گئیں، فرمایا کہ عمر کی ساری نیکیاں ابو بکر کی‌ نیکیوں میں سے ایک نیکی کی طرح ہیں۔ ( مشکوۃ المصابیح، رقم : 6068. ) یہ روایت کچھ الفاظ کے فرق کے ساتھ متعدد کتب میں مذکور ہے، اس حوالے سے محدثین کا کلام ملاحظہ ہو : 1) خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تاریخ میں اس روایت کے ایک راوی کے تعارف میں فرمایا کہ بُرَیہ بن محمد بُرَیہ۔۔۔اسماعیل بن محمد صَفّار سے باطل، منگھڑت احادیث اس نے بیان کی۔ پھر آگے اسی اوپر والی رویت کو خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے بیان کیا۔ ( تاریخ بغداد، ج 7، ص 643، رقم : 3531 ( بُرَیہ )، دار الغرب الاسلامی، بیروت. ) 2) علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ اس کو اپنی کتاب میں نقل کرکے فرماتے ہیں کہ : اس روایت کے ساری راوی ثقہ ہے، بُرَیہ کے علاوہ۔ پھر آگے خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا ک...

Fatawa Hadeesia Me Mutarjim Se Sahv

Image
 کیا تھا اصل میں اور کیا بنا دیا گیا، کل سے مترجم دیکھ کر شش و پنج کا شکار تھا آج جب اصل دیکھا تو دوسرا ہی قصہ ہے وہاں۔۔۔۔!

Dawateislami Ki Post Ki Gayi Ek Riwayat Ka Jayiza

Image
 تاریخ الخلفاء کی یہ عبارت "تاریخ الخلفاء اردو" سے لی گئی جو چھپی ضیاء القرآن پبلیکیشنز، لاہور سے، کیونکہ بعینہ یہی حوالہ "فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ مطلبوعہ مکتبۃ المدینہ، ص ١٢٤" میں موجود ہے، اور وہاں آخر میں بتا دیا گیا کہ یہ لاہور سے مذکورہ ناشر کا چھاپا گیا نسخہ ہے۔ جب اس کے عربی نسخیں دیکھیں تو معلوم ہوا کہ اس میں دو طرح ہے، ایک میں یوں ہے :  قال رسول اللہ ﷺ : امرت ان اؤول الرؤیا أبا بکر۔ ( تاریخ الخلفاء، ص ١١٨، وزارۃ الاوقاف۔۔۔قطر۔ ) اسی کا ترجمہ غالبا ایک اردو نسخہ میں یہ کیا گیا : آنحضرت ﷺ نے فرمایا : مجھے خدا تعالی نے حکم کیا ہے کہ خوابوں کی تعبیر حضرت ابو بکر صدیق ﷺ کے سامنے بیان کیا کروں۔  ( تاریخ الخلفاء مترجم، ص ٦٣، شبیر برادرز، لاہور۔ ) جبکہ ایک دوسرے نسخہ میں ویسے الفاظ ہے جس کا ترجمہ دعوت اسلامی کی طرف سے یہ جو نشر ہوا۔ قال رسول اللہ ﷺ: امرت ان اؤول الرؤیا وأن أعلمھا أبا بکر۔ ( تاریخ الخلفاء، ص ٣٧، دار ابن حزم۔‌ )  مگر پہلا زیادہ صحیح ہے، کیونکہ یہی امام سیوطی جمع الجوامع میں یوں نقل کرتے ہیں : "امرت ان أولی الرؤیا ابا بکر۔" ( جمع الجوام...

Dawateislami Ki Shaya Karda Ihyaul Uloom Me Ek Hadees Ka Jayiza!

Image
 دعوت اسلامی کی شائع کردہ کتب پڑھتے ڈر لگتا ہے! دعوت اسلامی والے کہنے کو تو کہتے ہیں کہ ہم اتنے شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں، مگر معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ اتنے شعبے رکھ کر کیا فائدہ جب آپ احادیث کے معاملے میں اس قدر بے توجہی کے شکار ہوں؟؟ ذیل میں پہلی تصویر احیاء العلوم مترجم کی ہے، جس میں امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک قول کو بطور حدیث نقل فرما دیا بلا شبہ یہ ایک سہو ہے، پر دعوت اسلامی والوں نے اس روایت پر امام سخاوی کی مقاصد کا حوالہ دے مارا! حالانکہ ( تیسری اسکرین شاٹ میں دیکھیں کہ ) امام سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے صاف صاف ان الفاظ کو نقل کرکے فرما دیا کہ امام عراقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ مجھے یہ حدیث مرفوعا ( پیارے آقا ﷺ کے فرمان کے طور پر ) ملی ہی نہیں!، یہ ایک قول ہے امام حکیم ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب میں، حضرت ( ابو ) بکر بن عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ کا!۔ بات جب ایسی ہے تو امام سخاوی کا حوالہ دے کر کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ؟ اس کتاب میں یہ حضور ﷺ کے فرمان کے طور پر ہے ہی نہیں تو اس جگہ یہ حوالہ سمجھ سے بالا ہے!! نیچے ( چوتھی تصویر میں ) امام عراقی رحمۃ اللہ علیہ ...