Jis Par Ghusul Ho Use Nahaane Me Der Karna (Urdu & Roman Urdu)
* بسم اللّٰه الرّحمٰن الرّحيم * ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جس پر غُسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے۔ *حدیث میں ہے :* *جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے.* ( سنن أبي داود، کتاب الطھارۃ، باب الجنب یؤخرالغسل، الحدیث: ۲۲۷، ج۱، ص۱۰۹۔ ) اور اگر اتنی دیر کر چکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرے گا گنہگار ہوگا۔ رمضان میں اگر رات کو جنب ہوا تو بہتر یہی ہے کہ قبلِ طلوعِ فجر نہالے کہ روزے کا ہر حصہ جنابت سے خالی ہو اور اگر نہیں نہایا تو بھی روزہ میں کچھ نقصان نہیں مگر مناسب یہ ہے کہ غَرغَرہ اور ناک میں جڑ تک پانی چڑھانا، یہ دو کام طلوعِ فجر سے پہلے کر لے کہ پھر روزے میں نہ ہو سکیں گے اور اگر نہانے میں اتنی تاخیر کی کہ دن نکل آیا اور نماز قضا کر دی تو یہ اور دِنوں میں بھی گناہ ہے اور رمضان میں اور زِیادہ۔ ( بہار شریعت، ج ١، حصہ ٢، غسل کابیان، غسل کن چیزوں سے فرض ہوتا ہے، مسئلہ ٣٠,٣١۔ ) ــــــــــ...